ضلع وسطی میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر اور یوسی سیکریٹری کا انوکھا کھیل
کوٹیشنز کے ذریعے سرکاری فنڈ ٹھکانے لگایا جا رہا ہے، ذرائع
انور نامی یوسی سیکرٹری ضلع وسطی کے یوسیز فنڈ ٹھکانے لگانے میں پیش پیش، ذرائع
مبینہ طور پر انور نامی یوسی سیکرٹری نے اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ ملکر اپنے عزیز کی کمپنی کو کوٹیشنز دلوائی ہیں، ذرائع

اسسٹنٹ کمشنر اور یوسی سیکرٹری انور دھڑلے سے سرکاری پیسہ ٹھکانے لگانے میں ملوث ہیں، ذرائع
مال مفت، دل بے رحم کی وجہ سے ضلع وسطی کی یوسیز کی حالت قابل رحم ہوگئی ہیں، ذرائع
چند جیبوں تک رقم پہنچ رہی ہے اور شہری بلدیاتی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، ذرائع
اسسٹنٹ کمشنر نے ضلع وسطی کی یوسیز کو صمد نامی کمپنی کو کوٹیشن دینے کی ہدایت جاری کر دی ، ذرائع
ضلع وسطی کی یوسی 39 میں کوٹیشن کے جعلی چالان جمع کروا دئیے گئے، ذرائع
چالانوں پر جعلی اسٹیمپ لگائی گئی ہے، ذرائع
بینک اسٹیٹمنٹ میں کوٹیشن کی مد میں کوئی چالان جمع ہی نہیں ہوا ہے، ذرائع

کروڑوں روپے کی خرد برد کے باوجود تحقیقاتی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیسہ کما، پیسہ لُٹا کا فارمولہ اپنا کر ہر ایک کی زبان بند کی جارہی ہے



