شہر کراچی میں پارکنگ فیس کے نام پر لوٹ مار مافیا سرگرم

کراچی شہر میں پارکنگ فیس کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ تاحال جاری۔ شہر میں پارکنگ مافیا کے خلاف کرروائی کے دعویدار کے ایم سی افسران خود غیر قانونی پارکنگ چلانے لگے۔عدالت نے فلائی اوورز کے نیچے چارجڈ پارکنگ پر پابندی عائد کر رکھی جس کی بنیاد پر کے ایم سی متعدد بار فلائی اوور کے نیچے پارکنگ کے خلاف آپریشن کرچکی ہے تاہم کریم آباد فلائی اوور کے نیچے ڈپٹی ڈائریکٹر کےزیر نگرانی چارجڈ پارکنگ جاری۔پارکنگ کی منظوری سونی موباِل مارکیٹ کے سامنے فٹ پاتھ کے لیے دی گئی تھی۔لیاقت آباد 10 نمبر پر کے ایم سی نے الآظم اسکوائر اور سندھ گورنمنٹ اسپتال کے باہر ریزرو پارکنگ کی اجازت دی تاہم ڈپٹی ڈائریکٹر کی ملی بھگت سے پارکنگ 10 نمبر فلائی اوور کے نیچے منتقل کردی گئی۔جہاں اب انٹر سٹی بس اڈے اور بکنگ آفس قائم ہیں۔ مزکورہ ریزرو پارکنگ فیضان انٹر پرائزز الاٹ کی گئی تھی واضح رہے کہ ڈی ایم سی سینٹرل کے ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ ندیم حیدر رواں ہفتہ فیضان انٹرپرائزز کے مالک فیضان کے خلاف غیرقانونی پارکنگ چلانے کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے حیدری تھانے کو تحریری درخواست کرچکے ہیں تاہم کے ایم سی چارجڈ پارکنگ وسطی کے ڈپٹی ڈائریکٹر منور اور علاقہ پولیس پارکنگ مافیا کی سرپرستی میں مصروف ہے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں