بلدیہ شرقی،لوٹ مار میں رکاوٹ بننے والے میونسپل کمشنر فہیم خان کو عہدے سے ہٹابے کے لیے مخصوص افسران کی بھاگ دوڑ

*کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی ایم سی (ایسٹ) میں ڈیڑھ ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ کے ایمرجنسی کے نام پر ڈائریکٹ کنٹریکٹ کے ورک آرڈر کے حصول کے لیے ایکس سی این اور کنٹریکٹرز کے درمیان جھگڑے کے بعد صوبائی وزیر سے تصفیہ کرانے کی درخواست کردی گئی ذرائع کے مطابق یہ درخواست ڈی ایم سی ایسٹ کے ایک سابق اعلی افسر نے کی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ خلاف ضابطہ ادائیگیوں پر اعتراض اٹھانے والے میونسپل کمشنر فہیم خان کو عہدے سے ہٹابے کے لیے مخصوص افسران کی بھاگ دوڑ شروع کردی ہے
ڈی ایم سی شرقی انتہائی بااثر سمجھے جانے والے صوبائی وزیر افسران اور کنٹریکٹرز کے درمیان معاملات طے کرائیں گے۔ذرائع کا دعوی ہے کہ ایمرجنسی کے نام پر ڈائریکٹ کنٹریکٹ کی60 فیصدسے زائد رقم چہیتے کنٹریکٹر کو دی جاچکی ہے۔مکمل ادائیگی کے بعد مبینہ متنازعہ ایکس سی این جمال کا تبادلہ ڈی ایم سی ایسٹ سے ڈی ایم سی ملیر کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایمرجنسی کے نام ڈائریکٹ کنٹریکٹ کا تمام ریکارڈ حسن اسکوائر پر بولان سحی کے قریب رہائش پزیر ایک افسر کے فلیٹ میں موجود ہے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں