نالوں کی صفائی دونوں زونز میں شروع کی جاچکی ہے، مون سون سیزن سے قبل نالہ صفائی مکمل کرلی جائے گی، سید شکیل احمد

کراچی ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد کی ہدایت پر مون سون سیزن کے حوالے سے نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلے میں یوسی 1 اور 2 سمیت عیسی نگری نالے کی صفائ بھی کی جارہی ہے،عیسی نگری نالے کی صفائی پر علاقہ مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ مون سون سیزن سے قبل نالہ صفائی اچھا اقدام ہے.

علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد نے جاری کراچی گیمز میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور آرچری کے مقابلے میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جسمانی فٹنس کیلئے ضروری ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں، تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں ذہنی صلاحیت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،
انہوں نے کہا کہ کراچی گیمز، صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اچھا قدم ہے، انٹرنیٹ کے اس دور میں گھروں تک محدود رہ جانے والوں کو کھیلوں ودیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے کے ایم سی اور ڈی ایم سی ایسٹ اپنا کردار ادا کر رہی ہے،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے دنیا کے بڑے شہروں کے نام پر ہونے والے گیمز کی روایت کو کراچی میں بھی”کراچی گیمز “کے نام سے متعارف کروایا.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں