ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کی کاوشوں سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کر دی گئی
بلدیہ کورنگی اتھارٹی کارنامہ اہم محکمے کے افسران و ملازمین کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا گیا

محکمہ ایجوکیشن کے افسران و ملازمین کو بلی کا بکرا بنا کر دیگر ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کر دی گئی،ذرائع
سابقہ ایڈمنسٹریٹر جاوید الرحمن کلوڑ کے دور میں تنخواہوں کے ساتھ ٹھیکیداروں کی پیمنٹ بھی کی جاتی رہی،افسران

سابقہ ایڈمنسٹریٹر کی اون سورسز ریکوری کی وجہ سے کھبی بلدیہ کورنگی کے محکموں کی سیلری روکی نہیں گئی،ملازمین
جاوید الرحمن کلوڑ کی اون سورسز ریکوری بہترین ہوا کرتی تھی نئے ایڈمنسٹریٹر کے آتے ہی ریکوری غائب کردی گئی،ذرائع
روڈ کٹنگ میں جہاں کروڑوں کی ریکوری آتی تھی نئے ایڈمنسٹریٹر کے آتے ہی روڈ کٹنگ ریکوری ہزاروں تک محدود ہوگئی،ذرائع
محکمہ چارج پارکنگ سائٹس کی ریکوری بھی غائب سابقہ ایڈمنسٹریٹر نے محکمہ چارج پارکنگ کی ریکوری بہترین کروا دی تھی
یاد رہے ڈائریکٹر چارج پارکنگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر چارج پارکنگ کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی شریف خان نے آتے ہی تبدیل کر دیا تھا،ذرائع
محکمہ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ بھی ایڈمنسٹریٹر شریف خان کے کنٹرول میں کوئی بھی بنا اجازت کسی کا چیک نہیں بنائے گا
اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے افسران کا ملازمین کے میڈیکل چیک بنانے سے انکار
ایل پی آر کے تین چیک جاری کئے گئے ایل پی آر والوں کو ایک بار پھر مشکل کا سامنا ہوگا،ذرائع
بلدیہ کورنگی کماؤ پوت محکموں میں اپنے من پسند افسران کو نواز کر اتھارٹی نوٹ بٹورنے میں مصروف ہیں،ذرائع
آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کی ریکوری بھی لوٹ کا مال بوری میں ہونے لگا،ذرائع



