بلدیہ شرقی میں دستیاب وسائل میں زیادہ سے زیادہ خدمات سر انجام دینے کی کوشش کر رہے ہیں،سید شکیل احمد

کراچی (پ ر)ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ، سید شکیل احمد نے کہا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ محمودآباد ورکشاپ کی بہتری کیلئے اقدامات بروئے کار لائے،ضلع شرقی میں موجود محمود آباد ورکشاپ جتنا سہولیات سے آراستہ ہوگا مشینری کی صورتحال اتنی ہی بہتر ہوتی جائے گی، جس کا فائدہ صفائی ستھرائی کی بہتری کی صورت میں حاصل ہوگا.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فوکل پرسن امتیاز بھٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر ارشاد علی ودیگر افسران کے ہمراہ محمود آباد، کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی کے دورے کے دوران کیا.
انہوں نے محمود آباد ورکشاپ سے منسلک سڑک کے معائنے کے دوران اس کی تعمیر کے احکامات دئیے،

کراچی ایڈمن سوسائٹی گرین بیلٹ کے نزدیک سڑک کی تعمیر کے معائنے کے دوران انہوں نے ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر میں بہترین میٹریل کے استعمال سمیت تکنیکی مہارتوں کا خیال رکھا جائے.
اس موقع پر انہوں نے علاقہ مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دستیاب وسائل میں ایسی حکمت عملی ترتیب دی ہے کہ بلدیاتی خدمات میں بتدریج بہتری آتی رہے، مون سون سیزن کی تیاریوں کا ابھی سے آغاز کر دیا ہے یوسی 1 اور 2 میں نالوں کی صفائی کے کام کئے جارہے ہیں، ڈی ایم سی ایسٹ کے زیر انتظام نالوں کی صفائ کا کام جاری ہے جسے مون سون سیزن سے قبل مکمل کر لیا جائے گا.
اس موقع پر ایس ای، سلمان میمن، ڈائریکٹرز الہی بخش بنبھن، جام رضوان , ظفر اقبال ودیگر بھی موجود تھے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں