سفاری پارک کے جانوروں کو خوراک کی ترسیل بند

*بلدیہ عظمی کراچی کی مالی بدحالی*

رپورٹ:منصور درانی

*کراچی ۔سفاری پارک کے جانوروں کو خوراک کی

فراہمی بند*

*کراچی۔ ساڑھے چار کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر کنٹریکٹر نے 28 فروری کے بعد سے خوراک سپلائی کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع*

*کراچی۔ اخبارات میں اشتہار شائع کیے جانے کے باوجود سفاری پارک مختلف محصولات کی نیلامی نہ کی جاسکی*

*کراچی۔ نیلامی نہ کی جانے کی وجہ سینئر ڈائریکٹر سفاری و چڑیا خالد ہاشمی اور ایڈمنسٹریٙٹر کے ایم سی ڈاکٹر سیف الرحمن کے درمیان سرد جنگ ہے۔ ذرائع*

*کراچی۔ ایڈمنسٹریٹر کے حکم پر سفاری پارک میں چارجڈ پارکنگ فیس اور انٹری وصولی پر بھی پابندی ہے۔ذرائع*

*کراچی۔ کے ایم سی کے دو بااثر افسران کی آپس کی چپقلش نے بے زبان جانوروں کی زندگی داو پر لگادی.ذرائع*

*کراچی۔ جانوروں کو بھوکا رکھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہم جانوروں کی 7 دن کی خوراک زخیرہ رکھتے ہیں۔ ترجمان کے ایم سی*

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں