ادارہ ترقیات کراچی میں چائنا کٹنگ قانونی طریقے سے کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ۔

ادراہ ترقیات کراچی میں سسٹم کے لاڈلے ڈی جی محمد علی شاہ کا چائنا کٹنگ کو قانونی انداز میں کروانے کے لئے شفٹنگ کے نام سے ڈیپارٹمنٹ قائم کردیا گیا
ادارہ ترقیات کراچی میں تعنیات سسٹم سے تعلق رکھنے والے افسران ایک بار پھر اربوں روپےسمیٹنے کے لیے تیار
فرید شیخ سے سرجانی کاایڈیشنل چارج واپس لے کر شفٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا چارج سونپ دیا گیا،ذرائع
جبکہ ڈی جی کے چہیتے ڈاکٹر عمران جعفری، ڈسٹرکٹ ایسٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازم جرّار نے مارکیٹ سے چائنا کٹنگ کی فائلیں جمع کرنی شروع کر دی،ذرائع
اس گھناؤنے کھیل کے ماسٹرمائنڈ ڈی جی کے ڈی اے محمد علی شاہ انکے فرنٹ مین اعجاز عرف بلا، فرید شیخ،ڈاکٹر عمران جعفری اور جرّار شامل
کراچی کی سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے



