قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت کا تصور ہی محال ہے: عمران خان

عمران خان
سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت کا تصور ہی محال ہے، ایک مضبوط، آزاد اور معتبر عدالتی نظام قانون کی حکمرانی کو یقینی بناتا ہے اور دستور کی حفاظت کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت کا تصور ہی محال ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ایک مضبوط، آزاد اور معتبر عدالتی نظام قانون کی حکمرانی کو یقینی بناتا ہے اور دستور کی حفاظت کرتا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا ہے  کہ قوم انتخابات کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی تحسین کرتی ہے اور آئین کی بالادستی، نظام عدل سے وابستہ امیدیں زندہ کرنے کے لیے عدلیہ کی پُشت پر کھڑی ہے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں 90 روز میں الیکشن کی تاریخ دی جائے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet