بلدیہ عظمیٰ کراچی 30 آرڈرز میں ایم کیو ایم کے علاوہ کوئی افسر نہیں پیپلز پارٹی کی سست روی اور ایم کیو ایم کی بلیک میلنگ پر پیپلز لیبر بیورو کا نوٹس
کے ایم سی میں جمیل فاروقی کی ہٹ دھرمی کا نوٹس گریڈ 18 کا انکوائری زدہ افسر کیسے تعینات کردیا گیا،پیپلز لیبر بیورو
گریڈ 19کرانے کے لئے سمری لیگل ڈپارٹمنٹ کے پاس ہے
کئی پاسپورٹ اور دہری شہریت رکھنے والے میاں بیوی کیسے تمام تر قوانین سے بالا تر ہیں
کے ایم سی تعیناتی سے محروم افسران کا واویلا
مرے ہوئے شیر کی کھال اور دانت و دیگر اشیاء فروخت کرنے والے افسران کی تعیناتی ایک سوالیہ نشان ہے
بلدیہ عظمیٰ کراچی میں کرپٹ افسران کو تعینات کر دیا گیا یاد رہے رضا عباس رضوی پی ڈی بس ٹرمینل اور زوو کی انکوائریوں پر معطل ہیں
سی ایس آر کے سینئر ڈائریکٹر خالد ہاشمی کے خلاف سوشل میڈیا مہم رضا عباس رضوی نے شروع کردی
خالد ہاشمی نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو لیٹر لکھ دیا
30 آرڈرز کے بعد کے ایم سی میں کشیدگی پیپلز آفیسرز ایسوسی ایشن کے اجلاس پر اجلاس، پیپلز یونیٹی کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل طے پاگیا
جمیل فاروقی علی الصبح بلا کر ایک سیاسی جماعت کی فائلیں نکالیں جمیل فاروقی سروس سے برخاست اور کئی انکوائریوں میں ملوث ہے
ڈاکٹر سیف الرحمان کی Credibility پر سوال اٹھ گئے
گورنر سندھ نے جمیل فاروقی کی رشوت ستانی کا بھی نوٹس لے لیا
جعلی ڈی پی سی بھی تیار کی جا رہی ہیں ہدایات وسیم اختر سے لی جا رہی ہیں،ذرائع
کے ایم سی میں جال بچھادو کسی کا بھی میئر ہو کام نہیں کرنے دینا ایم کیو ایم کی نئی حکمت عملی
ایم کیو ایم لندن کے اقبال نواز کو بھی ہٹوا دیا گیا
عمران راجپوت ایم کیو ایم افسروں کا روز کمرے میں اجلاس کرنے میں مصروف
ساری مشینری مفلوج کی جا رہی ہےڈاکٹر سیف نے ایم کیو ایم کی افسران ایسوسی ایشن کو کمرہ بھی الاٹ کردیا ہے،ذرائع
بلدیہ عظمیٰ کراچی میں بڑے تصادم کی طرف معاملات جا سکتے ہیں،ذرائع
انور جمال، جمال احمد، جماعت اسلامی کے دیگر افسران نے ادارہ نور حق میں بریفنگ دے دی ہے،ذرائع
پیپلز آفیسرز ایسوسی ایشن نے بھی مورچے کسنے کی تیاری کرلی شفیع لاسی بھی مکمل متحرک
اشرف اعوان اور پیپلز یونیٹی نے پی پی پی افسران کی عدم تعیناتی پر حکمت عملی بنا لی
او پی ایس افسران کو عدالتوں سے ہٹوانے کے لئے پیپلز لائرز فورم کی خدمات لے لی گئیں،ذرائع
پیپلز لیبر بیورو میں شکایات کے انبار۔ اسلم سموں کے ایم سی کا دورہ کریں گے،ذرائع
کراچی قیادت سے مداخلت کی اپیل جمیل فاروقی کو ہر فورم پر چیلنج کرنے کا فیصلہ،ذرائع
پیپلز آفیسرز ایسوسی ایشن کی نئی حکمت عملی کی تیاری دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، پیپلز پارٹی کے ایم سی کا واضع موقف
میونسپل کمشنر یکطرفہ ٹریفک نہ چلائیں عزت کرتے ہیں ملکر چلنا چاہتے ہیں برابری کی بنیاد پر عزت ہوگی تو ٹھیک ورنہ اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کریں گے، رجسٹرڈ ایسوسی ایشن ہیں



