نیپال: تباہ ہونے سے قبل طیارے کے اندر کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

تباہ ہونے سے قبل طیارے کے اندر کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
نیپال کے پوکھرا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کھٹمنڈو سے آنے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس سے طیارے میں آگ لگ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں طیارے میں سوار 72 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، طیارے میں نیپالی فوجیوں سمیت غیر ملکی بھی سوار تھے۔

تباہ ہونے والے نیپالی طیارے کے ایک مسافر نے طیارے کے گرنے اور آگ لگنے سے چند لمحات قبل اپنے فون کیمرہ سے ایک ویڈیو کلپ بنایا جو منظر عام آ گیا۔ اتوار کی صبح طیارے تباہ ہوا تھا اور اس میں سوار تمام 72 افراد ہلاک ہو گئے۔

ویڈیو کلپ میں مسافروں میں سے ایک مسافر طیارے کے اندر اور باہر کے مناظر کی ویڈیو بنا رہا اور مسکراتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے چند لمحے بعد طیارہ گر جاتا ہے اور اس میں آگ لگ جاتی ہے۔ ہوائی جہاز گرنے اور کلپ کے آخری سیکنڈوں میں شعلے نمودار ہوتے بھی دکھائی دئیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ بہت تیزی سے آسمان سے زمین کی طرف آتا ہے اور الٹا ہو جاتا ہے۔ 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet