ایم کیو ایم کے دھڑوں کے متحد ہونے پرپی ٹی آئی کا ردعمل ساسمنے آگیا

ایم کیو ایم کے دھڑوں کے متحد ہونے پرپی ٹی آئی کا ردعمل  ساسمنے آگیا
مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی اور فاروق ستار ، خالد مقبول کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں شامل ہوگئے۔تقسیم درتقسیم کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے تین دھڑے آج پھر سے ایک ہوگئے، چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار نے بہادر آباد پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ…

اس معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے لکھا ’کراچی کے سارے صفر مل کر سمجھتے ہیں وہ 100 ہو جائیں گے، ان کو یہ بنیادی اصول ہی پتہ نہیں کہ صفر میں جتنے مرضی صفر جمع کر لیں نتیجہ صفر ہی ہو گا۔‘

خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی بھی اتحادی رہی ہے، 2022 میں جب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی تو ایم کیو ایم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا تھا اور عمران خان عہدے سے فارغ ہوگئے تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet