ایم کیو ایم نے ہنگامہ آرائی پلان بنا لیا الیکشن نہیں ہونے دیں گےحساس اداروں نے نوٹس لے لیا ہر صورت الیکشن کرائیں گے پی پی پی اور الیکشن کمیشن کا دعویٰ

پی ایس پی نے ایم کیو ایم پاکستان کو زچ کردیا ایم کیو ایم بنے گی پی ایس پی کے نعرے پی ایس پی کے کارکنان ایم کیو ایم میں ضم ہونے کو تیار نہیں اتحاد خطرے میں پڑ گیا,

مصطفی کمال بھی حواس باختہ نظر آئے لندن گروپ پر الزامات ایم کیو ایم خاطر خواہ افراد جمع نہیں کرسکی پی ایس پی کی حاضری زیادہ رہی الیکشن کمیشن پر مظاہرے کی روداد

ایم کیو ایم نے ہنگامہ آرائی پلان بنا لیا الیکشن نہیں ہونے دیں گےحساس اداروں نے نوٹس لے لیا ہر صورت الیکشن کرائیں گے پی پی پی اور الیکشن کمیشن کا دعوی

کراچی(رپورٹ:فرقان فاروقی) متحدہ قومی موومنٹ، پی ایس پی کا اتحاڈ نئے کلائمکس کا شکار ہوگیا جوتوں میں دال بنٹنے سے پہلے پی ایس پی نے ایم کیو ایم بنے گی پی ایس پی کا نعرہ لگا کر ایک نیا مخصمہ میں ڈال دیا۔ خالد مقبول اور مصطفی کمال شش وپنج میں پڑگئے۔ اس وقت ایم کیو ایم الیکشن سے راہ فرار چاہتی ہے۔ لیکن اسکا بس نہیں چل رہاکامران ٹیسوری نے بھی معزرت کرلی انکا کہنا تھا کہ اتحاد کے بغیر کوئی راستہ نہیں نکلے گا فوری فاروق ستار، مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی پریس کانفرنس کرائیں رابطہ کمیٹی نے الیکشن کے بائیکاٹ کے آپشن پر زور دینا شروع کردیاپی ایس پی کسی صورت تیار نہیں مصطفی کمال کے پی پی پی سے بیک ڈور رابطے میئر بننے کی کوشش شروع کردی جبکہ وسیم اختر بھی اسی دوڑ میں شامل ہیں الیکشن لڑنے کی صورت میں ایم کیو ایم شدید اختلافات کا شکار ہوسکتی ہے اس لئے بائیکاٹ کو بہترین آپشن قرار دیا جا رہا ہے جبکہ گروپوں میں پی ایس پی، مہاجر قومی موومنٹ الیکشن کی دوڑ سے باہر ہونے کو تیار نہیں مہاجر قومی موومنٹ نے کورنگی لانڈھی میں بہت بڑا جلسہ کرکے ایم کیو ایم کو حیران کردیا ہے جس پر امیدوار کو الیکشن کمیشن نے بغیر اجازت جلسہ کرنے پر شوکاز نوٹس دے دیا ہے امیدواروں کے مسئلے پر بھی پی ایس پی اور ایم کیو ایم ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں جبکہ آج کامران ٹیسوری نے کے ایم سی پر دباؤ ڈالنے کے لئے خصوصی دورہ کیا ایم کیو ایم کے ورکرز نے جئے مہاجر جئے متحدہ کی نعرے بازی کی مقصد کے ایم سی میں پی پی پی کے موثر کنٹرول کو زائل کرنا تھا۔ جبکہ ایم کیو ایم نے پولنگ کے لئے تعینات افسران کے گھروں پر بھی اپنے عہدیدار بھیجنا شروع کردیئے ہیں۔ جسکی اطلاعات ملنے کے بعد حساس اداروں کو ان افراد نے رابطہ کرکے دباؤ ڈالنے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ایم کیو ایم کے بانی کے بائیکاٹ اور بار بار پیغامات کے بعد بہادر آباد کو اپنی کھلی شکست نظر آرہی ہے اس لئے وہ احتیاط سے کام لے رہے ہیں کیونکہ لندن سے پیغامات میں انہیں الیکشن مہم نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں