کورونا ویکسین کی دستیابی کب تک؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین کی تیاری پر روشنی کی رفتار سے بھی زیادہ تیزی سے کام جاری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کورونا کی ویکسین جلد تیار کرلے گا، دو ماہرین کی زیر نگرانی آپریشن وارپ اسپیڈ پر کام تیزی سے جاری ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے ماہرین کوشش کررہے ہیں رواں سال کے آخر تک ویکسین تیار ہوجائے، ہم روشنی کی رفتار سے بھی زیادہ تیزی سے ویکسین کی تیاری پر کام کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ 2020 کے آخر تک اگر ویکسین تیار ہوگئی تو ہم بہت زیادہ نقصان اور خصوصا وقت بچا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کرونا کی 100 سے زائد ویکسین پر کام جاری ہے، ان میں سے کچھ کی انسانوں پر آزمائش بھی کی جاچکی ہے جبکہ بقیہ کلینیکل ٹرائل پر ہیں۔

امریکا سمیت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی کوشش ہے کہ وہ جلد از جلد ویکسین تیار کر کے دنیا کو بڑے نقصان سے بچا سکیں۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے کورونا معاملات دیکھنے والے سینئر ڈاکٹر واضح کرچکے ہیں کہ کورونا ویکسین 2021 کے آخر تک ہی دستیاب ہوسکتی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet