ایم کیو ایم پاکستان، پی ایس پی اور فاروق ستار گروپ کل کی ریلی کے بعد الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرینگیں

رپورٹ: فرقان فاروقی

ایم کیو ایم پاکستان کا بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کا فیصلہ ،ذرائع

بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرنے پر مشاورت شروع،ذرائع

بانی ایم کیو ایم کے بائیکاٹ اعلان کے بعد ایم کیو ایم پاکستان واتحادیوں کو ٹف ٹائم دینے کے پیغامات،حلقہ بندیوں کو جواز بنا کر انتخابات سے فرار کافیصلہ،ذارئع ایم کیو ایم

ہم نہیں جیت سکتے عزت بچائی جائے رابطہ کمیٹی اراکین کی تجاویز،ذرائع

وسیم اختر الیکشن لڑنے کے حامی، پی پی پی کے لئے میدان خالی نہ چھوڑا جائے،ذرائع

مصطفی کمال اور انیس قائم خانی الیکشن لڑنے پر بضد۔ اتحاد جب بھی ہواپنے نشان ڈولفن پر الیکشن لڑیں گے،پی ایس پی کا موقف

کامران ٹیسوری کی اسلام آباد اور دیگر حلقوں کو ایم کیو ایم کے موقف پر قائل کرنے کی کوشش مثبت جواب نا مل سکا،ذرائع

کل ہونے والا شو لندن والے کیش کرائیں گے ایم کیو ایم پاکستان کے خدشات،ذرائع

بانی ایم کیو ایم کل کے پاور شو میں نعرے بازی کرائیں گے،رابطہ کمیٹی کے خدشات

پی پی پی نے میئر کے لئے مرتضی وہاب کا نام فائنل کرلیا ایک حلقہ مصطفی کمال کو میئر بنانے کا حامی ہے،ذرائع

پی پی پی اور جماعت اسلامی کا اتحاد بھی ممکنات میں سے ہے،ذرائع

الیکشن میں پی پی پی کی پوزیشن مضبوط پندرہ سے سولہ اراکین کی ضرورت پڑے گی،ذرائع پی پی پی

۔ جو مہاجر قومی موومنٹ، جے یو آئی، آزاد اور دیگر سے پوری کرلی جائے گی۔ ذرائع

مصطفی کمال کے بارے میں اطلاعات وہ پی پی پی کے ساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے میئر بن سکتے ہیں،ذرائع

چائنا اور مختلف حلقوں کی جانب سے اشارے
مرتضی وہاب سے بہتر کوئی میئر نہیں ہوسکتا

ایک سال میں کراچی کے عوام سے منوالیاہم اپنا جیالا ہی میئر لائیں گے۔ پی پی پی

فاروق ستار کا الیکشن کے بجائے اتحاد پر زور ایک ہوئے تو کراچی کی ساری نشستیں جیت لیں گے بلدیاتی الیکشن کو حالات پر چھوڑ دیا جائے،ذرائع

ایم کیو ایم کے الیکشن میں ڈیوٹی لگے افراد سے بھی رابطےلیبر ڈویژن کو خصوصی ہدایت جیت کا راستہ نکالا جائے،ذرائع

خالد مقبول صدیقی حیران پریشان ساٹھ رکنی رابطہ کمیٹی اور پی ایس پی سے مشاورت بے نتیجہ

کل لندن کے نعرے نہ لگیں اسپیشل ٹاسک فورس بنائیں رابطہ کمیٹی

ہم لوگوں کے جزبات نہیں روک سکتے اگر کل کا شو ناکام ہوا تو ہم منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے،ذرائع

سرکاری لوگوں کو پہلے کی طرح لایا جائے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے مشورے

مہاجر قومی،موومنٹ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی مہاجر مینڈیٹ کو ضائع نہیں ہونے دیں گے،مہاجر قومی موومنٹ

ایم کیو ایم پاکستان، پی ایس پی اور فاروق ستار گروپ کل کی ریلی کے بعد الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرینگیں،ذرائع

ایم کیو ایم ، پی ایس پی اتحاد ہو نہ ہو الیکشن لڑنے کو تیار ہے،ذرائع

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ہاتھ کھڑے کردیئے الیکشن میرا مسئلہ نہیں اتحاد کرانا میرا مسئلہ تھا،ذرائع

بانی ایم کیو ایم کی اپیل پر بائیکاٹ کو میں نہیں روک سکتا،ذرائع

کل کی ریلی میں کہیں سے بھی لوگ لائیں ورنہ مشکل میں پڑ جائیں گےگورنر کا متحدہ کو اشارہ

پی پی پی کی مہم تیزی سے جاری ہے ہمارے علاقوں میں وہ بڑے پروگرام کرکے جا رہے ہیں،کارکنوں کا شکوہ

جماعت اسلامی نے ہر علاقے میں ورکنگ ہم سے زیادہ کی ہے۔اگر کل ناکام ہوئے تو الیکشن میں جانا بے کار ہوگا،ذرائع

فی الحال ہم الیکشن لڑنے کا کہتے رہیں گے،ایم کیو ایم ذرائع

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں