لاہور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، آئی جی پنجاب کا نوٹس

لاہور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، آئی جی پنجاب کا نوٹس
پنجاب کے علاقے گجر پورہ میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔گجرپورہ تھانے کی حدود میں خلیل نامی شخص نے نوکر کا جھانسہ دے کر خاتون کو پہلے خود درندگی کا نشانہ بنایا اور پھر اسلحے کے زور پر اُس کے دوستوں نے زیادتی کی۔

تھانہ گجرپورہ میں خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ خلیل نامی ملزم نے نوکری کا جھانسہ دے کر کوٹ خواجہ سعید اسپتال بلایا اور ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اجتماعی کر کے ویڈیو بنائی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کا لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کی اور ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet