رپورٹ:فرقان فاروقی
ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللّہ خان کی نشان دہی درست دکھائ دے رہی ہے کراچی میں برساتوں کا سلسلہ تاحال ختم نہیں ہوا ہے جب بھی کراچی میں برسات ہوتی ہےکئ اہم شاہراہوں کے گٹر کے ڈھکن کھول دئیے جاتے ہیں جبکہ بعض جگہوں پر ڈھکن ہی غائب ہیں
کراچی میں گزشتہ ہفتے ہونے کیونکہ سیوریج مین ہولز کا کام سیوریج کی نکاسی کرنا ہے اس سے برساتی پانی کی نکاسی کا کام ایک حد تک لیا جاسکتا ہے برسات کے بعد شہر میں جگہ جگہ سیوریج مین ہولز کو کھولنے میں بلدیاتی نمائندگان خود بھی ملوث رہےسیوریج مین ہولز کھلنے سے شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق رہے پہلے ہی شہری کے الیکٹرک کی غفلت کا شکار تھے ایسے میں گلی محلوں سمیت شاہراہوں پر مین ہولز کا کھلا ہونا شہریوں کیلئے علیحدہ مسئلہ بن گیامین ہولز کھلے ہونے سے سب سے زیادہ بچوں کے متاثر ہونے کا خطرہ تھاکیونکہ معصوم بچےسمجھ نہ ہونے کی وجہ سے کھلے مین ہولوں کی نذر ہونے کے خدشات تھے خوش قسمتی سے مذکورہ ذہنی اختراع کے کام کے بعد کوئ بڑا ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا بلدیاتی اداروں کو
برساتی پانی کی نکاسی کیلئے سسٹم تباہ ہو جانے سے مشکلات پیش آرہی تھیں مین ہولز سے محفوظ طریقے سے برساتی پانی کا گزر درست ہےمگر اس کے ڈھکنے کھول دینا بالکل درست نہیں تھا سیوریج لائینوں میں سالڈ مٹیریل داخل ہو جانے سے سیوریج سسٹم ناکارہ ہو رہاہےکراچی میں اسوقت پہلے ہی سیوریج کے گھمبیر مسائل ہیں ایسے میں گٹر کے ڈھکن ہٹا دینے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہےایم ڈی واٹر بورڈ کی اس سلسلے میں تنبیہہ درست تھی جس کا آئندہ خیال رکھا جانا ازحد ضروری ہے
نکاسی آب کیلئے نالوں تک برساتی پانی کی رسائی کیلئے اقدامات کرنا بلدیاتی اداروں کا کام ہےوقتی ہی صحیح گٹر کو ڈھکنوں سے آزاد کر دینا مناسب طرز عمل نہیں ہےایسا انفرادی ،اجتماعی یا سیاسی بنیاد پر ہو رہا ہے تو اس کیخلاف حکومت سندھ کاقدامات اٹھانے ہونگے تاکہ مسائل میں گھرے شہریوں کو نقصانات سے بچایا جاسکے .
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89