بلدیہ عظمیٰ کراچی/ پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ان ایکشن

اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ نے تمام غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف نوٹس جاری کرنے کے علاوہ آپریشن کی تیاری شروع کردی ہے

جبکہ پروجیکٹ اورنگی کا سوسائٹیز اور خیر آباد میں قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی کے لئے ایس ایس پی انسداد تجاوزات کو خط لکھ دیا ہے

گلشن ضیاء سے تمام قبضہ گروپوں کو فارغ کریں گے

ایڈمنسٹریٹر کراچی اور میونسپل کمشنر کی ہدایت کے مطابق ریکوریز میں اضافہ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،

جس میں میوٹیشن، لیز، آکیوپینسی ویلیو، گراونڈ ریٹ کے ریٹ ریوائس کئے جائیں گےتاکہ ریکوریز کا حدف وصول کیا جاسکے

لینڈ ریکارڈ کمپویوٹرائزیشن کے بعد بائیو میٹرک کے لئے نادرا کو خط جلد از جلد سسٹم لگانے کی گزارش، ریکوریز میں اضافہ اولین ترجیح ہے

خیر آباد میں جعلساز گروپ کی جانب سے کی جانے والی خرید و فروخت پر فوری محکمہ انسداد تجاوزات کو کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے،پی ڈی اورنگی

ڈائریکٹر انسداد تجاوازت مسرت علی خان نے کاروائی کے لئے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے، رضوان خان

پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رضوان خان نے لیگل ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کو تیز کرنےکے ساتھ

سرکاری زمینوں پر قابض افراد کے خلاف قانونی جواب داخل کرنے کے لئے ڈائریکٹر لیگل کو ہدایت جاری کر دی ہے

کے ایم سی ہمارا ادارہ ہے ہمیں اسکے مداف اور سرکار کی رٹ کے لئے کام کرنا ہے،پی ڈی اورنگی رضوان خان

ڈاکٹر سیف الرحمان جیسے متحرک ایڈمنسٹریٹر کے ہوتے ہوئے ہمیں جنگی بنیادوں پر بہتریں رزلٹ دینے ہیں،رضوان خان

پی ٹی سی ایل، پولیس اور ویسٹ ڈی ایم سی کے خلاف کیس داخل کرنے کے لئے تاخیر نہ کی جائے،پی ڈی اورنگی

13-H، 13-J، مہران ہیلتھ، بنارس، سیکٹر بارہ میں روڈ کلیئر کئے جائیں۔ جسکے لئے تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،پی ڈی اورنگی

مسرت علی خان، خرم انصاری فوری کاروائی عمل میں لائیں،پی ڈی اورنگی

لیگل کیسوں کی صحیح پیروی کی جا رہی ہے تجاوزات کو ہٹانے کا کام جاری ہے،مسرت علی خان

جبکہ بڑے آپریشن سے پہلے اشتہار دیئے جا رہے ہیں تاکہ اسکے بعد ریموول آپریشن کیا جا سکے،پروجیکٹ اورنگی

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں