اسلام آباد میں حالیہ دہشت گرد حملے کے ملزمان گرفتارکرلیے گئے ہیں: وزیرداخلہ

وزیرداخلہ راناثناء اللہ
وزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں حالیہ دہشت گرد حملے کے ملزمان گرفتارکرلیے گئے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ملزمان کے ہینڈلرز کو بھی پکڑ لیا ہے جبکہ4،5 لوگوں کو راؤنڈ اپ کیا ہے، حملےکےسہولت کاروں کوبھی پکڑ لیا گیا ہے.ان کا کہنا تھا کہ حملے میں ٹیکسی ڈرائیور بے گناہ تھا،اس کا کوئی قصورنہیں، ٹیکسی ڈرائیور…

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گرد حملے میں ملوث یہ لوگ کرم سے چلے اور راولپنڈی میں ٹھہرے تھے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں ہونے والے خودکش حملے میں شہید اہلکار کے لیے شہدا پیکج اور ٹیکسی ڈرائیور کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 23 دسمبر کو اسلام آباد میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور ٹیکسی ڈرائیور 2افراد شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet