وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی حسین شاہ کی ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد سے ملاقات 

گلگت بلتستان کے سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی حسین شاہ کی ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد سے ملاقات

کراچی(پ ر) سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان حسین شاہ نے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ کی تقرری پر مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ گلگت، بلتستان کی روایتی ٹوپی پیش کی.
اس موقع پر سابق وزیر آئ ٹی گلگت بلتستان نے کہا کہ سید شکیل احمد مکمل اہلیت کے حامل افسر ہیں ان کے دور میں ڈی ایم سی ایسٹ بہتری کی جانب گامزن ہوگا انہوں نے سید شکیل احمد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.
ایڈمنسٹریٹر سید شکیل احمد نے اس موقع پر سابق آئی ٹی منسٹر کو خوش آمدید کہا اور انکے آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حسین شاہ نے اپنی وزارت کے دور میں گلگت، بلتستان کو آئی ٹی ٹیکنالوجی میں بہتری کی جانب لیجانے کیلئے نمایاں کام کئے امید ہے کہ وہ آئندہ بھی منتخب ہو کر عوام کی خدمات سر انجام دینگے انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سی ایسٹ میں تعیناتی کے بعد کوشش کر رہے ہیں کہ ضلع شرقی کی بہتری کیلئے جو بھی کام کئے جاسکتے ہیں انہیں سر انجام دیا جائے.
اس موقع پر بلدیہ شرقی کے افسران ارشاد ظفیر، توقیر عباس، نوید کولاچی اور راؤ شمشاد بھی موجود تھے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں