حکومت شکست کے خوف سے الیکشن نہیں کرانا چاہتی، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم عام الیکشن کی طرف بڑھ رہے ہیں مگر حکومت شکست کے خوف سے الیکشن نہیں کرانا چاہتی۔زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم ليگ ن کے کچھ ارکان بھی رابطے میں ہیں۔ ان ارکان کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسمنٹ کریں گے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ہم جنرل الیکشن کی طرف بڑھ رہے ہیں مگر حکومت شکست کے خوف سے الیکشن نہیں کرانا چاہتی، تمام مسائل کا حل انتخابات ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام ميں توسيع نہیں کرتا تو ملک ڈیفالٹ کرجائے گا۔

دوسری جانب احسن اقبال نے فواد چوہدری کا لیگی ایم پی ایز سے رابطوں کا دعویٰ مسترد کردیا۔ کہا ان کے پاس مطلوبہ تعداد ہے تو ایوان میں اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لیتے۔ بوکھلاہٹ کا شکار کیوں ہیں؟ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی منفی سیاست سے اب خود پی ٹی آئی کے ارکان بیزار ہوچکے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet