خرم شیرزمان نے بلدیہ عظمیٰ کی خستہ حال بسوں کی ویڈیو شیئرکردی

خرم شیر زمان کا بلدیہ عظمیٰ کی خستہ حال بسوں کی ویڈیو شیئرکردی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے کراچی میں زنگ کھاتی سرکاری بسوں کا معاملہ اٹھا دیا۔رہنماتحریک انصاف خرم شیر زمان نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سٹی وارڈن کے پلاٹ کا دورہ کیااور پلاٹ پر موجود خستہ حال بسوں کی حالت زارسے متعلق ویڈیو جاری کردی۔

ویڈیو میں خرم شیر زمان نےکہا کہ کراچی والوں کا پیسا گرین میٹرو بس سروس کی شکل میں گل سڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی بسیں متعارف کروائی جارہی ہیں اور پرانی بسوں کو زنگ لگ رہا ہے،کراچی والوں کا پیسا بےدردی سے برباد کیا جارہا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet