
سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ پر کرسمس کی تقریب ہوئی۔زمان پارک لاہور میں ہونے والی تقریب میں عمران خان شریک ہوئے۔ انہوں نے کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو مبارک باد دی۔ان کا کہنا تھاکہ مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، مسیحی برادری کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں…
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے ملک میں اقلیتوں کیلئے برابر حقوق کی بات کی، تحریک انصاف اسی نظریے پر عمل پیرا ہے۔
دوسری جانب گورنر ہاؤس کراچی میں بھی کرسمس کی تقریب ہوئی اور گورنر نے مسیحی برادری کے ہمراہ کیک کاٹا۔
گورنر ہاؤس لاہور میں بھی تقریب میں گورنر پنجاب نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے ساتھ کیک کاٹا۔



