
نوری آباد ایم نائن موٹروے پر مسافر بس میں آگ لگ گئی اس افسوسناک واقعے میں 10 افراد جان کی بازی ہا رگئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جا رہی تھی کہ نوری آباد کے قریب مسافربس کے ائیرکنڈیشنڈ یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ائیرکنڈیشنڈیونٹ میں آگ شارٹ سرکٹ کےباعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بس مکمل طور پر جل گئی۔
پولیس کے مطابق بس میں آتشزدگی کے باعث متعدد افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا خدشہ ہے جبکہ آگ لگنے کے باعث کچھ مسافر گاڑی سے اترگئے تھے۔



