وینزویلا میں لینڈ سلائیڈنگ، درجنوں افراد ہلاک اور لاپتا

وینزویلا میں لینڈ سلائیڈنگ، درجنوں افراد ہلاک اور لاپتا
وینزویلا میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 36 افراد ہلاک اور 55 سے زائد لاپتا ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ وینزویلا کے قصبے لاس تیجیریا میں پیش آیا، ہلاک ہونے والوں میں دو ننھے بچے بھی شامل ہیں، صدر نکولس مادورو نے بھاری جانی نقصان پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ابتدائی طور پر 25 ہلاکتوں کی اطلاع تھی لیکن وزیرداخلہ و انصاف ریمیگیو سیبالوس نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ تعداد بڑھ کر 36 ہوگئی ہے اور 56 افراد لاپتہ ہیں، تقریباً 1000 ایمرجنسی اہلکار سرچ اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے دارالحکومت کراکس سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع قصبے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور مکانات، گاڑیاں، دکانیں پانی کی نذر ہوگئیں۔

حالیہ مہینوں میں بحران زدہ جنوبی امریکی ملک میں تاریخی طور پر زیادہ بارش کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز نے لاس ٹیجیریاس قصبے میں جائے وقوعہ پر مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہم یہاں بہت زیادہ نقصان ریکارڈ کررہے ہیں، ہم جس کو بھی بچا سکتے ہیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان تمام لوگوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet