پنجاب حکومت اپنے ہی وزن سے گرے گی، عون کی نواز سے ملاقات کے بعد گفتگو

 پنجاب حکومت اپنے ہی وزن سے گرے گی، عون کی نواز سے ملاقات کے بعد گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاحت و کھیل عون چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو میاں نواز شریف کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت اپنے ہی وزن سے گرے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عبد العلیم خان اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاحت و کھیل عون چوہدری نے ملاقات کی ہے۔

علیم خان اور عون کی نواز شریف سے ملاقات، پنجاب حکومت کے حوالے سے بات چیت

نواز شریف سے ملاقات کے بعد عون چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کچھ نہ ہی پوچھیں،دعا گو ہیں نواز شریف جلد پاکستان آئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو میاں نواز شریف کی ضرورت ہے، بہت جلد آپ کو اچھی اچھی خبریں ملیں گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet