
وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ ملک دھینگا مشتی کا متحمل نہیں ہوسکتا، عمران خان چڑھائی کی باتیں کررہے ہیں یہ وزیراعظم ہاؤس پر قبضہ بھی کرلیں تو کیا شہباز شریف اسمبلیاں توڑ دیں گے، مسلم لیگ ن اسمبلیاں توڑنے کا تنہا فیصلہ نہیں کرے گی، ملک کو چند سال چلنے دیں تب…
وفاقی وزیر سعد رفیق سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر برس پڑے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چڑھائی کی باتوں سے کچھ نہیں نکلے گا، آپ اسلام آباد اور وزیراعظم ہاؤس میں آکر بیٹھ بھی جائیں تو شہاز شریف سے اسمبلی نہیں تڑوا سکتے کیونکہ یہ فیصلہ مسلم لیگ ن نے تنہاء نہیں کرنا۔
رہنماء ن لیگ نے واضح کردیا کہ دھینگا مشتی کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں، عمران خان اگر الیکشن جیت جائے تو نتیجہ ٹھیک ہار جائے تو نہیں مانتا، ملک میں سیلاب تھا اور سیاسی حریف روز جلسے کر رہے تھے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریاست کو ٹھیک کرنے کیلئے لامحدود ٹائم نہیں بچا، تمام اسٹیک ہولڈر ہوش کا دامن تھامیں، یہ سیلاب متاثرین کی خدمت کا ٹائم تھا یا لڑنے کا؟۔



