
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے مون سون کے موسم میں سیلاب کے پیش نظر انتخابات کے انعقاد پر احتجاج کے باوجود ملائیشین وزیر اعظم نے آج پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملائیشین پارلیمنٹ کی تحلیل کے اعلان کے ساتھ ہی قبل از وقت ملک کے 15 ویں عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی۔
خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ ملائیشین وزیراعظم پر مضبوط مینڈیٹ لینے کیلئے دباؤ تھا۔ اس اعلان کے ساتھ، مینڈیٹ لوگوں کو واپس کر دیا گیا ہے۔ اسماعیل صابری یعقوب کے مطابق عوام کا مینڈیٹ ملک کے سیاسی استحکام کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ رعایت الدین بھی ان کے فیصلے میں ان کے ساتھ ہیں، ملک کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے جو مضبوط مینڈیٹ سے ہی مل سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا ، واضح رہے کہ پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے 60 روز کے اندر انتخابات کا کرانا لازمی ہیں۔



