طوطے کی طرح بولے گا،رابطہ کمیٹی سے اجازتِ مل گئی ہیں

انقلاب نیوز کے رپورٹر کو دھمکیاں آنا شروع,رابطہ  کمیٹی سے اجازتِ مل گئی یہ کہنا ہے سابق وزیر بلدیات محمد حسین کے کوڈینٹر کا

 پہلے ایم پی اے محمد حسین نے اپنی اور کو آرڈینیٹر کی تردید جاری کی
جس میں صحافی کیخلاف قانونی کاروائی کا عندیہ دیا صحافی کو جعلی نیوز رپورٹر کہنے پر فرقان فاروقی کا بھی قانونی کاروائی کرنے کا اعلان
ایم پی اے محمد حسین اور انکے کوآرڈینیٹر میری تضحیک کے مرتکب ہوئے ہیں، جس پر میرا بھی قانونی کاروائی کرنے کا حق بنتا ہے ایم پی اے اور ان کے کوآرڈینیٹر قانونی کاروائی کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں بقول ایم پی اے جعلی رپورٹر ہے ثبوت کے ساتھ عدالت میں اپنا مقدمہ خود لڑوں گا جو بھی لکھا اس پر قائم ہوں کسی کی بلا وجہ پگڑیاں اچھالنے کا شوق نہیں ہے تردید کے بعد دائم بن اسلم میرے لئے غلط زبان استعمال کر رہے ہیں رابطہ کمیٹی کی منظوری کا کہہ کر مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں دائم کا کہنا ہے کہ فرقان فاروقی طوطے کی طرح سب کچھ بولے گا
فرقان فاروقی کا وہ حشر کیا جائے گا کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی، دائم بن اسلم کی فرقان فاروقی کو کھلی دھمکی دائم بن اسلم کا کہنا ہے کہ فرقان فاروقی کو درست کرنے کیلئے رابطہ کمیٹی کی منظوری لے لی گئی ہے حقائق سامنے لانے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں  صحافیوں کو تر نوالہ سمجھا جارہا ہے جس کی میں  مذمت کرتا ہوں

صحافتی تنظیموں کو اس سلسلے میں آگاہ کر دیا گیا ہے

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کا فرقان فاروقی کو دھمکانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر راشد عزیز ،سیکریٹری موسیٰ کلیم اورمجلس عاملہ کے اراکین کی جانب سے جاری بیان میں کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے رکن فرقان فاروقی کو ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین کے کوآرڈینیٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر مغلظات بکنے اور دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔کسی بھی صحافی کے کام کے حوالے سے شکایت ہے تو صحافیوں کے متعلقہ اداروں اور یونین سے رابطہ کریں ناکہ اس صحافی کے خلاف سوشل میڈیا پر مغلظات بکیں اور سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں