اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا ازسر نو جائزہ لینے اور اسے مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت کے ماسٹر پلان کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی ذوالفقاربخاری، اسد عمر، چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے شجر کاری مہم پر بھی وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں بے ربط تعمیرات اورعوام کو در پیش مشکلات بشمول ماحولیاتی و انتظامی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں مسلسل اضافے اورشہر کے پھیلاؤ سے متعلق مسائل کونظر انداز کیا گیا۔ گرین ایریاز میں کمی کے باعث ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا ماحولیاتی تغیر اور آلودگی ملک کا بڑا مسئلہ ہے جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے جب کہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا ازسر نو جائزہ لینے اورمرتب کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گرین ایریاز کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات اور تعمیراتی قوانین کو حتمی شکل دی جائے، کچی آبادیوں کے مکینوں کو بہتر رہائشی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

copy to:https://www.express.pk

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں