ربیع الاول میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس
اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کی کثیر تعداد میں شرکت

اجلاس میں ربیع الاول کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی،فوری حل کے احکامات دئیے گئے
آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے مہینے میں دل وجان سے بلدیاتی خدمات سر انجام دیں گے، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ
اپنی دسترس میں آنے والے مسائل کے ساتھ دیگر بلدیاتی مسائل کے حل کو بھی یقینی بنایا جائے گا، رحمت اللہ شیخ

براہ راست واٹس ایپ میسیج کے ذریعے شکایات کریں مسئلہ حل کیا جائے گا، رحمت اللہ شیخ
ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ کی ہر لحاظ سے خدمات قابل تعریف ہیں، ڈاکٹر جمیل راٹھور
کراچی ( پ ر) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ اور میونسپل کمشنر فہیم خان کی صدارت میں ربیع الاول میں عاشقان رسول کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات پہنچانے کے حوالے سے علمائے کرام اور افسران کا ایک اجلاس کونسل ہال جمشید زون میں منعقد ہوا اجلاس میں معروف علمائے کرام سمیت دی گر نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

اجلاس میں ضلع شرقی کے حوالے سے مختلف شکایات درج کروائ گئیں جس میں تجاوزات، اسٹریٹ لائٹس، سڑکوں کی درستگی، سیوریج ودیگر مسائل کے بارے میں مسائل پیش کئے گئے جسے متعلقہ محکمہ جات نے نوٹ کیا اور مجاز اتھارٹی کی جانب سے احکامات دئیے گئے کہ جو مسائل سامنے لائے گئے ہیں ان کے حل کو یقینی بنایا جائے .
ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے اس موقع پر کہا کہ آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے مہینے میں دل وجان سے بلدیاتی خدمات سر انجام دینے کیلئے یہاں یکجا ہوئے ہیں اور لفاظی اور زبانی دعوؤں کے بجائے مذہبی جذبے کے ساتھ خدمات سر انجام دیں گے جومسائل شرکائے اجلاس کی جانب سے سامنے لائے گئےہیں خواہ اس کا تعلق کسی اور ادارے سے کیوں نہ ہو مسئلہ حل کروایا جائے گا انہوں نے علمائے کرام ودیگر سےکہا کہ میں پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں لہذا میرے نمبر پر براہ راست واٹس ایپ میسیج کریں جس پر مسئلے کو ہر صورت حل کروایا جائے گا،
معروف اسکالر ڈاکٹر جمیل راٹھور نے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بلدیاتی ودیگر خدمات قابل تعریف ہیں اور امید ہے کہ وہ اپنے قول وفعل سے بلدیاتی مسائل حل کر کے اسے ثابت بھی کرینگے.
اجلاس میں معروف علمائے کرام ومنتظمین جلوس سمیت سپریٹنڈنگ انجنئیر سلمان میمن، سینئیر ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو، ڈائریکٹرز توقیر عباس، حماد این ڈی خان، ڈاکٹر زرتاش پروین، سہیل صادق، ظفر اقبال، آغاسمیر اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیرز راشد فیاض، محمد ہارون ودیگر نے شرکت کی.



