ایڈمنسٹریٹر طحہ سلیم اور سینئر ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف کے احسن اقدام پر بلدیہ وسطی کے مکین خوش

بلدیہ وسطی، خوشبوئیں بکھیرنے لگا

محکمہ پارکس کی جانب سے جیسمین کے پودے لگائے جائیں گے

پہلے مرحلے میں بلدیہ وسطی کے دس پارکوں میں جیسمین گارڈن بنائے جائیں گے

ایڈمنسٹریٹر طحہٰ سلیم اور سینئر ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف کے احسن اقدام پر بلدیہ وسطی کے مکین خوش

کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی طحہ سلیم اور ڈائریکٹر پارکس بلدیہ وسطی ندیم حنیف اور ان کی ٹیم کی کوششوں سے ضلع وسطی کے پارکوں کو مہکانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ابتدائی مرحلے میں بلدیہ وسطی کے دس پارکوں میں جیسمین کے پودے لگائے جارہے ہیں جس کیلئے جیسمین گارڈن کیلئے جگہ مختص کی جارہی ہے، جیسمین گارڈن کیلئے پارکوں میں مختص کردہ جگہوں پر 50 اقسام کے خوشبودار پودے لگائے جائیں گے، محکمہ پارکس حالیہ تزئین وآرائش کئے جانے والے پارکوں میں جیسمین گارڈن بنائے گی جس سے شہریوں کیلئے نہ صرف صحت مند ماحول بلکہ قدرتی عطری مسحور فضا بھی میسر ہوگی اس اچھوتے خیال کو عملی شکل دئیے جانے کیلئے فوری کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کیلئے پودے لگانے کیلئے سینئر ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف کی زیر نگرانی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، ضلع وسطی کے مکینوں نے اس اقدام کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے اور کہا ہے کہ پارکوں کے ماحول کو دلفریب خوشبوؤں سے آراستہ کرنے کا خیال انتہائ اچھوتا ہے اس قسم کے پودوں کو جو خوشبوئیں بکھیرتے ہیں انہیں ہر پارک میں ہونا چاہیئے تاکہ قدرتی خوشبوؤں سے ماحول کی تازگی کا احساس دلوں کو راحت بخشے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں