انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہر ایک فرض بنتا ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے، رحمت اللہ شیخ

کراچی(پ ر) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے ڈپٹی کمشنر ویسٹ عبدالقادر تالپور اور ڈی ایم سی ایسٹ کے افسران حماد این ڈی خان، توقیر عباس اور آغا سمیر کے ہمراہ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی ہدایت پر یوسف گوٹھ سرجانی ٹاؤن میں کالج میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں امدادی سامان تقسیم کیا.
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ عبدالقادر تالپور نے کہا

کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ کے مشکور ہیں کہ وہ امدادی سامان لے کر پہنچے ہیں جو سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جارہا ہے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے سندھ حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے.
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے اس موقع پر کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہر ایک کا قومی فریضہ بنتا ہے کہ وہ جس طرح بھی امداد کر سکتا ہے اپنا کردار ادا کرے، ضلع شرقی میں قائم فلڈ ریلیف کیمپوں میں امدادی سامان پہنچانے کے ساتھ جہاں ضرورت پیش آرہی ہے اور ہمارے پاس امدادی سامان موجود ہے تو اسے پہنچا رہے ہیں، کسی کی مدد کرنے کیلئے حدود وقیود کوئ معنی نہیں رکھتی، سیلاب متاثرین کو کہیں بھی ہماری ضرورت ہوگی اور ہم اس قابل ہوئے کہ مدد کر سکیں تو ضرور مدد کرینگے.



