
امریکی ریاست کولوراڈو میں دو چھوٹے طیارے فضا میں میں ٹکرا گئے جس کے باعث 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ریاستی دارالحکومت ڈینور کے شمال میں 30 میل کی دوری پر ہوا۔
دونوں طیاروں کا ملبہ قریبی علاقے سے مل گیا ہے۔ تاہم حادثے میں مارے جانیوالے تینوں افراد کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی ہے۔
امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔



