بلدیہ شرقی میں ڈینگی کیخلاف جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے ساتھ ڈی واٹرنگ پمپس، ٹریکٹر بلیڈ کی مدد سے نکاسی آب کے کام جاری

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ کی سربراہی میں

ڈینگی کیخلاف جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے ساتھ ڈی واٹرنگ پمپس، ٹریکٹر بلیڈ کی مدد سے نکاسی آب کے کام جاری


برسات کے بعد علاقوں میں بھی نکاسی آب کے امور سر انجام دئیے جارہے ہیں، رحمت اللہ شیخ

دو دن برسات ہوئ ہے شاہراہوں کے ساتھ علاقوں کی صورتحال بھی درست کر رہے ہیں، رحمت اللہ شیخ

شاہراہوں پر موجود پانی کو کلئیر کرنے کیلئے ہنگامی بنیاد پر نکاسی آب کو یقینی بنایا گیا ہے، رحمت اللہ شیخ

کراچی(پ ر) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ برسات کے بعد شاہراہوں کے ساتھ علاقوں میں بھی نکاسی آب کے امور سر انجام دئیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای، امتیاز بھٹو، ڈائریکٹرز توقیر عباس، حماد این ڈی خان کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ کے مختلف مقامات ودیگر جگہوں پر نکاسی آب کے کام کے معائنے کے دوران کیا.

انہوں نے کہا کہ دو دن برسات ہوئی ہے جس کے بعد افسران وعملہ شاہراہوں سمیت علاقوں کی صورتحال کو درست کرنے میں مصروف ہے جن مقامات پر ڈی واٹرنگ پمپس کی ضرورت ہے وہاں ڈی واٹرنگ پمپس نصب ہیں جو تیزی سے شاہراہوں کو کلئیر کر رہے ہیں علاقوں کو کلئیر رکھنے کیلئے انچارج راؤ شمشاد کی زیر نگرانی ٹریکٹر بلیڈ ودیگر کی مدد سے کیچڑ اور پانی کی نکاسی کے کام سر انجام دئیے جارہے ہیں اس موقع پر ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو اور ڈائریکٹرز توقیر عباس،حماد این ڈی خان نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جن مقامات پر ڈی واٹرنگ پمپس کی ضرورت ہے وہاں گزشتہ روز سے ڈی واٹرنگ پمپس نصب ہیں جو نکاسی آب کے امور سر انجام دے کر شاہراہوں کو کلئیر کر رہے ہیں گزشتہ روز ہونے والی برسات کے بعد شاہراہوں کو کلئیر کر دیا گیا تھا دوبارہ تیز برسات ہوئ ہے جس کے بعد عملہ متحرک ہے جو شاہراہوں کو رواں دواں رکھنے کیلئے بلاتکان کام کر رہا ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں