بلدیہ کورنگی اسکول بھی برائے فروخت کی لسٹ میں آگئے

ضلع کورنگی میں اسکول کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا

اسکول کو پلاٹوں میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی تیار

اسکول ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوگیا لیکن اسکول کی ہیڈ مسٹریس بدستور وہیں رہائش پذیر ہیں

اسکول کی جگہ رہائشی مقصد کیلئے استعمال نہیں کی جاسکتی

سنگین مجرمانہ کاروائی پر ارباب اختیار نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)قبضہ مافیا نے شہر میں اس قدر خطرناک پنجے گاڑھ لئے ہیں کہ اب درس گاہیں بھی ان کی دسترس میں آنا شروع ہوگئی ہیں اور وہ ان کی ہئیت تبدیل کرکے رہائشی جگہیں بنانے میں مصروف ہیں ایسا ہی ایک واقعہ اسکول نمبر 61 کے ایم سی گرلز/بوائز جناح انگلش میڈیم اسکول کیمپس 10 کورنگی ساڑھے تین نمبر پر پیش آیا ہے جہاں اسکول کو خاموشی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر کے اسکول میں پلاٹوں کی کٹنگ شروع کر دی گئ ہے قبضہ مافیا دھڑلے سے اسکول کی جگہ پر پلاٹنگ کرنے میں مصروف ہے جس پر متعلقہ حکام مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن شکوک وشبہات نے اسے مزید پکا کردیا جب یہ معلوم ہوا کہ اسکول کی منتقلی کے باوجود اسکول کی ہیڈ مسٹریس جنکا نام عروج سبزواری بتایا جاتا ہے اب بھی اسکول کی حدود میں رہائش پزیر ہیں.
قانونی طور پر اسکول یا دیگر اہم سرکاری عمارتیں صرف اسی مقصد کیلئے استعمال کی جاسکتی ہیں جس کیلئے وہ مختص ہیں اس کی ہئیت کا تبدیل کیا جانا درست نہیں ہیں لیکن ایک پرانے اسکول کو اچانک ایک عمارت سے دوسری عمارت میں منتقل کر دیا گیا لیکن اس کی مناسب وجوہات سامنے نہیں آسکیں جبکہ سامنے یہ آرہا ہے کہ اسکول کی عمارت کو رہائشی بنایا جارہا ہے جو کہ تشویشناک بات ہے یہ ایک ایسی روایت ڈالی جارہی ہے جس کے بعد قبضہ مافیا کے حوصلے مزید بلند ہونگے اور وہ جب چاہیں گے کسی بھی اسکول، لائبریری، اسپتال یا اسی قسم کے دوسرے مقاصد کیلئے استعمال ہونے والی زمین کی ہئیت کو تبدیل کر کے انہیں پیسہ کمانے کیلئے استعمال کریں گے.
کورنگی کے مکینوں نے اعلی حکام سے گزارش کی ہے کہ وہ اسکول کی زمینوں پر ہونے والے قبضے کا سختی سے نوٹس لیں اور معلوم کیا جائے کہ اس غیر قانونی عمل میں کون ملوث ہے جو اب اس حد تک آگے بڑھ چکے ہیں کہ درس گاہوں کو بھی پلاٹوں میں تبدیل کرنے سے گریز نہیں کر رہے ہیں نمائندہ انقلاب نے میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کا موقف لینے کے لیے رابطے کی کوشش کی لیکن جناب نے فون ہی ریسو نہیں کیا  ان معاملات کو فوری روکنے اور ملوث افراد کیخلاف فوری کاروائی کی ضرورت ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں