ڈینگی سے بچاؤ کی جراثیم کش ارویات مہم بلدیہ شرقی متحرک
جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ یوسی کے لحاظ سے جاری
چھ فیومیگیشن مشینوں کو کارآمد بنا دیا گیا

ایڈمنسٹریٹر، رحمت اللہ شیخ کی سربراہی میں ضلع شرقی میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ یوسی کے لحاظ سے جاری ہے، فہیم خان
ڈینگی کے بارے میں انتہائ سنجیدہ ہیں اسی لئے چھ مشینوں کو کارآمد بنا دیا گیا ہے، فہیم خان
صاف پانی میں پنپنے والے ڈینگی مچھر کے لئے انفرادی طور پر بھی احتیاط برتنا ضروری ہے، فہیم خان
شہری گھریلو استعمال کے پانی کو ڈھانپ کر رکھیں، فہیم خان

جو شہری استطاعت رکھتے ہیں وہ اپنے گھروں میں انفرادی طور پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کریں، فہیم خان
کراچی (پ ر) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ اور میونسپل کمشنر فہیم خان کی کاوشوں سےضلع شرقی کے مکینوں کو ڈینگی سے بچانے کیلئے یوسی کے لحاظ سے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ جاری ہے، مرحلہ وار یوسیز میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کرنے کے ساتھ جن علاقوں سے ڈینگی کے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں وہاں خصوصی طور پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے، چھ فیومیگیشن مشینوں کو بھی مہم کی اہمیت سمجھتے ہوئے مرمت کرکے کارآمد بنا دیا گیا ہے.

میونسپل کمشنر فہیم خان نے کارآمد بنائ گئ مشینوں کے معائنے کے دوران کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے مہم تواتر کے ساتھ جاری ہے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے جہاں تک ممکن ہورہا ہے ہم اقدامات کر رہے ہیں لیکن شہریوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنے طور پر بھی احتیاط برتیں کیونکہ ڈینگی مچھر صاف پانی میں نمو پاتا ہے جس کیلئے صاف پانی کے تمام عوامل کو ڈھانپ کر رکھیں اور جو استطاعت رکھتے ہیں وہ اپنے طور پر بھی گھروں میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا اہتمام کریں.



