ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ ومیونسپل کمشنر فہیم خان نے ڈینگی سے بچاؤ فیومیگیشن مہم کا آغاز کر دیا

ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ڈی ایم سی ایسٹ متحرک

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ ومیونسپل کمشنر فہیم خان نے ڈینگی سے بچاؤ فیومیگیشن مہم کا آغاز کر دیا

ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اپنے طور پر یوسی کے لحاظ سے فیومیگیشن مہم کا آغاز کر دیا ہے

روزانہ کی بنیاد پر ایک ایک یوسی میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے گا، رحمت اللہ شیخ

دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے فیومیگیشن مشینیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، رحمت اللہ شیخ

ہر اس جگہ پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائےگا جہاں ڈینگی کی افزائش کے امکانات ہوتے ہیں، میونسپل کمشنر

جہاں سوئمنگ پولز یا صاف پانی جمع ہے وہاں ڈینگی روکنا ازحد ضروری ہے، فہیم خان

کراچی(پ ر)ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع شرقی میں یوسی کے لحاظ سے جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کی مہم کا آغاز کر دیا ہے، شیڈول کے تحت ضلع شرقی کی 31 یوسیز میں مرحلہ وار ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے گا.
میونسپل کمشنر فہیم خان،سپریٹنڈنگ انجنئیر سلمان میمن، ڈائریکٹرز توقیر عباس حماد این ڈی خان، ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو ودیگر کے ہمراہ انہوں نے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کر کے مہم کا آغاز کیا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈینگی ودیگر بیماریوں سے بچاؤ کیلئے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، روزانہ کی بنیاد پر ضلع شرقی کی ایک ایک یونین کمیٹی میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے فیومیگیشن مشینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ مہم کو بھرپور طریقے سے سر انجام دیا جاسکےـ
میونسپل کمشنر فہیم خان نے اس موقع پر کہا کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہر اس جگہ پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے گا جہاں ڈینگی کی افزائش کے امکانات ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ جہاں سوئمنگ پولز اور صاف پانی جمع ہے وہاں ڈینگی روکنے کیلئے اقدامات کرنا ضروری ہیں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں