سیلاب زدگان کی مدد انسانیت کی خدمت ہے اس پر سیاست کرنے والے انسانیت سے عاری ہیں پوری پیپلزپارٹی میدان عمل میں ہے،شہنیلہ خانزادہ

سیلاب زدگان کی مدد انسانیت کی خدمت ہے اس پر سیاست کرنے والے انسانیت سے عاری ہیں پوری پیپلزپارٹی میدان عمل میں ہے،شہنیلہ خانزادہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پرسیلان زدگان کی امداد اور انکی داد رسی کا سلسلہ سندھ بھر میں جاری رکھا ہوا ہے حکومتی اور نجی سطح پر متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور آزاد رائٹرز فورم کی نائب صدر شہنیلہ خانزادہ نے رہنماؤں عزرا جان، عمار خان شارق، نسرین چاند کے ہمراہ سچل اور گلسیتان جوہر موسمیات اور اسکیم تینتیس میں قائم متاثرین کے کیمپوں، امدادی کیمپ، ینگ یوتھ اسٹوڈینٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے کیمپ کا دورہ کیا۔ شہنیلہ خانزاہ نے اس موقع پر کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد انسانیت کی خدمت ہے اس پر سیاست کرنے والے انسانیت سے عاری ہیں۔پوری پیپلزپارٹی میدان عمل میں ہے

اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس، انجمن اتحاد ملت، کراچی رائٹس، پی پی پی شرقی، سچل، موسمیات اسکیم تینتیس نے زبردست کام کیا ہے۔ شہنیلہ خانزادہ، شہلا رضا، سعید غنی ناصر شاہ ، مرتضی وہاب، وقار مہدی، سہیل عابدی پی پی پی کی ہر سطح کی قیادت میدان عمل میں ہے۔ شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے کیمپوں میں سیلاب زدگان جو شدید مشکلات کا شکار تھے ڈاکٹروں میل، فی میل، اسپتالوں ادویات، کھانے اور دیگر تمام سہولیات فراہم کی ہیں۔ کپڑوں، سرف، روزمرہ کی اشیاء، اشیائے خودونوش کی تقسیم کے موقع پر شہنیلہ خانزادہ کی گفتگو، پی پی پی رہنما عزرا جان، عمار خان شارق، نسرین چاند، و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔ ینگ یوتھ اسٹوڈینٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے کیمپ کا دورہ کے موقع پر گروپ لیڈر فیضان اور دیگر کے جزبوں کی تعریف کی۔ انہیں امدادی سامان دیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں