ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ، رحمت اللہ شیخ ومیونسپل کمشنر فہیم خان کی صدارت میں

اجلاس میں برسات کے بعد ضلع شرقی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ترقیاتی کام سرانجام دینے کی ہدایات

سڑکوں سمیت دیگر کاموں کے حوالے سے سروے کیا جائے، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ

ضلع شرقی میں برسات کے بعد پیدا ہونے والے بلدیاتی مسائل کو فوری درست کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، رحمت اللہ شیخ

ضلع شرقی کی صورتحال بحال کرنے کیلئے ہر محکمہ اپنا کردار ادا کرے، رحمت اللہ شیخ

ضلع شرقی میں سروے کر کے برسات کے بعد پیدا ہونے والے مسائل کا معلوم ہونا ضروری ہے، میونسپل کمشنر

ترقیاتی کاموں میں معیار کیلئے محکمہ جاتی مانیٹرنگ بہت ضروری ہے، فہیم خان

کراچی(پ ر) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ ومیونسپل کمشنر فہیم خان کی صدارت میں برسات کے بعد ضلع شرقی کی بحالی اور ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے حوالے سے افسران کا ایک اجلاس منعقد ہوا.
اجلاس میں سپریٹنڈنگ انجنئیر سول ورکس سلمان میمن، ڈائریکٹرز توقیر عباس،آغاسمیر،ایگزیکٹیو انجنئیر اقبال احمد ملاح، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیرز ندیم زیدی، شہباز حسین، محمد ہارون، اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے افسران جاوید شیخ، محمد گوہر ودیگر نے شرکت کی.
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ برسات کے بعد ضلع شرقی کے سروے کا اہتمام کیا جائے گا جس کو سامنے رکھتے ہوئے مرکزی شاہراہوں سمیت دیگر جگہوں پر ترقیاتی کاموں کو یقینی بنایا جائے گا.
ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے سڑکوں ودیگر جگہوں کا سروے کیا جائے اور ضلع شرقی میں برسات کے بعد پیدا ہونے والے بلدیاتی مسائل کی رپورٹ مرتب کی جائے جسے سامنے رکھتے ہوئے ترقیاتی کام کرنے کیلئے قانونی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے امور کی انجام دہی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ جات اپنا کردار ادا کریں.
میونسپل کمشنر فہیم خان نے کہا کہ ضلع شرقی کی بحالی کیلئے ہر محکمہ اپنا کردار ادا کرے جس کیلئے ضروری ہے کہ معلوم ہو کہ ہمیں فوری اور بتدریج کیا کام کرنا ہے جس کیلئے سروے ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں معیار کیلئے ضروری ہے کہ محکمہ جات ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں