
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیلابی، سیاسی اور معاشی ریلہ پی ڈی ایم کو بہا لے گیا ہے.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے بلاول لاڑکانہ میں، فضل الرحمان ڈی آئی خان میں عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ مفتاح بہانا ہے، اصل نشانہ شہباز شریف سے اپنے نااہلی کے کیسز ختم کرانا ہے۔ ملک کا سارا انفراسٹرکچر ٹوٹ گیا ہے اور چاروں صوبوں میں فوج مدد کے لیے آگئی ہے۔
سیلابی،سیاسی اور معاشی ریلہ PDM کو بہا لے گیا ہے.بلاول لاڑکانہ میں،فضل الرحمان D.I.Khan میں عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔مفتاح بہانا ہے،اصل نشانہ شہباز شریف سے اپنے نااہلی کے کیسز ختم کرانا ہے۔ملک کا سارا انفراسٹرکچر ٹوٹ گیا ہے اور چاروں صوبوں میں فوج مدد کے لیے آگئی ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 27, 2022



