سیلاب زدگان کی مدد کے لئے عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں بلوچستان، اندرون سندھ اور سندھ کے شہری علاقوں میں عوام کی بدتر صورتحال ہے لائنز کلب، اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس آرگنائزیشن،انجمن اتحاد ملت نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے خصوصی مہم شروع کردی کیمپ بھی لگائے جا رہے ہیں
پاکستان پیپلزپارٹی متاثرین کے شانہ بشانہ ہے پورے ملک کے متاثرین کے لئے دعا گو ہیں، شہنیلہ خانزادہ
کراچی( پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور آزاد رائیٹرز فورم پاکستان کی نائب صدر شہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سندھ، بلوچستان، کے پی کے سمیت ملک بھر میں سیلاب اور قدرتی آفات سے مشکلات کا سامنا ہے۔ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ بلوچستان، اندرون سندھ اور سندھ کے شہری علاقوں میں عوام کی بدتر صورتحال ہے۔ لائنز کلب، اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس آرگنائزیشن، انجمن اتحاد ملت نے سیلا ب زدگان کی امداد کے لئے خصوصی مہم شروع کردی کیمپ بھی لگائے جا رہے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی متاثرین کے شانہ بشانہ ہے۔ پورے ملک کے متاثرین کے لئے دعا گو ہیں۔ شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے 2010 کے سیلاب میں تمام بین الاقوامی این جی اوز کو بلا کر اور متحرک کردار ادا کرکے آباد کاری کرانے کے علاوہ بہترین سرس دے کر ملک کے تمام سیلاب زدگان کو دوبارہ آباد کیا۔ بلاول بھٹو بھی اسکی تقلید کر رہے ہیں۔ مشکل حالات میں ہیں لیکن اللہ کی رحمت سے تکالیف سے نکلیں گے۔ چیئرمین ابرار احمد صدیقی اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس، نوید سعید انجمن اتحاد ملت، لائنز کلب، روٹری کلب، کراچی رائٹس نمرا اقبال نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔دن رات کام کرکے سیلاب زدگان کو امداد پہنچائی جائے گی۔



