بلدیہ شرقی کی جانب سے سندھ و بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کیمپ کا انعقاد
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کی مخیر حضرات سے تعاون کی گزارش

پریشانی کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، رحمت اللہ شیخ
مخیر حضرات غذائی اجناس و دیگر اہم ضروریات کی صورت میں تعاون کریں، رحمت اللہ شیخ

ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے ہر ممکن مدد کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں، رحمت اللہ شیخ
امدادی کیمپوں پر ہر ممکن بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے، رحمت اللہ شیخ

کراچی ( پ ر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے بلدیہ شرقی کی جانب سے ریلیف کیمپس لگائے گئے ہیں، مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ وہ غذائ اجناس ودیگر اہم ضروریات کی صورت میں تعاون کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو، ڈائریکٹرز توقیر عباس، حماد خان، آغا سمیر ودیگر کے ہمراہ بلدیہ شرقی کی جانب سے لگائے گئے امدادی کیمپ کے معائنے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایم سی ایسٹ انفرادی حیثیت سے سیلاب متاثرین کیلئے وہ کردار ادا نہیں کر سکتی جوکہ اجتماعی صورت میں ادا کی جاسکتی ہے، مخیر حضرات سے اشیاء کی صورت میں تعاون چاہتے ہیں تاکہ سیلاب متاثرین کو پریشانی کی اس گھڑی میں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آسکے انہوں نے کہا کہ بلدیہ شرقی متاثرین کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپوں پر ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کے ساتھ دیگر ضروریات کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے.

انہوں نے کہا کہ امدادی رہائشی کیمپوں پر سیلاب متاثرین کو کئ اشیاء کی ضرورت ہے جسے فراہم کرنے کیلئے بحثیت قوم ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کوئ شخص اگر معمولی سے معمولی امداد بھی کر سکتا ہے تو اسوقت اسے کم یا زیادہ کی پرواہ کئے بغیر سیلاب متاثرین کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے.



