وزیر برائے ترقی نسواں سندھ شہلا رضا کا سچل گوٹھ میں سیلاب سے متاثرین کیلئے لگائے کیمپوں کا معائنہ
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
پریشانی کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کے ساتھ ہیں، شہلا رضا

متاثرین کو طبی سہولیات سمیت دیگر سہولیات فراہم کر رہے ہیں، شہلا رضا
متاثرین سیلاب کو کسی قسم کی مشکل درپیش نہیں آنی چاہیئے، شہلا رضا کی افسران کو ہدایات
بلدیہ شرقی کیمپوں میں بلدیاتی خدمات سمیت دیگر انتظامات کو یقینی بنائے گی، رحمت اللہ شیخ
متاثرین سیلاب کیلئے جہاں کیمپ لگائے گئے وہاں ضروری انتظامات کئے جارہے ہیں، رحمت اللہ شیخ

کراچی(پ ر)وزیر برائے ترقی نسواں سندھ شہلا رضا نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ ودیگر افسران کے ہمراہ سچل گوٹھ میں سیلاب سے متاثرین کیلئے اسکولوں ودیگر جگہوں پر قائم کردہ امدادی کیمپوں کا معائنہ کیا اس دوران انہوں نے سہولیات کا جائزہ لیا اور کہا کہ پریشانی کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کے ساتھ ہیں، سندھ حکومت ہر ممکن سہولیات پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کے طبی معائنے کیلئے طبی کیمپوں کا ترجیحی بنیادوں پر قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے موجود افسران کو ہدایت کی کہ متاثرین سیلاب کو امدادی کیمپوں میں کسی قسم کی مشکلات پیش نہیں آنی چاہیے جہاں جس چیزکی ضرورت ہو اسے فوری طور پر فراہم کیا جائے.اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے انہیں بتایاکہ بلدیہ شرقی کی جانب سے امدادی کیمپوں میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں

جبکہ جہاں بھی بلدیاتی خدمات کی ضرورت ہے وہاں خدمات کی فراہمی کیلئے احکامات جاری کر دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ فوری طور پر کیمپوں میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا آغاز کیا جارہا ہے.دورے اور اجلاس کے دوران ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ڈی ایم توقیر عباس، ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو، ڈائریکٹرز حماد خان، آغا سمیر، محمد اکرم خان، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای محمد ہارون ودیگر بھی موجود تھے.



