
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مزید 3 مرکزی اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اکاؤنٹس ووٹن کرکٹ کلب سے رقوم کی ترسیل کے لیے استعمال ہوئے، تینوں اکاؤنٹس سے بھاری رقوم بیرون ممالک سے پاکستان آئیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ طارق شفیع ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے انصاف ٹرسٹ کھولا تھا، ایف آئی اے نے طارق شفیع کے اکاؤنٹس منجمد کرکے انہیں جواب کے لیے طلب کر لیا ہے۔
ایف آئی اے نے طارق شفیع اور عارف نقوی پر بیرون ممالک سفر کی عبوری پابندی عائد کر دی۔



