
ڈالرکی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہوگیا۔
ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی ڈالر کچھ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں اپنی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث غیر یقینی صورتِ حال کا شکار رہنے کے بعد ایک بار پھر بے قابو ہو کر اڑان بھرنے لگا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہو کر 229 روپے کا ہوگیا.
انٹر بینک میں آج کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر آج 72 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 218 روپے 38 پیسے کا ہو گیا۔



