ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 73 افراد جاں بحق، مجموعی اموات 903 ہوگئیں

سیلاب
ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کى تباہ کارياں جارى ہیں، جس کے باعث مزيد 73 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات 903 ہوگئیں۔

سب سے زیادہ صوبہ سندھ میں 293، بلوچستان میں 230، خیبرپختونخوا میں 169، پنجاب میں 164، آزاد کشمیر میں 37 اور گلگت بلتستان میں 9 اموات رپورٹ ہوئیں۔

نيشنل ڈيزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹى (این ڈی ایم اے) نے حاليہ بارشوں اور سیلاب میں جانى و مالى نقصانات کی رپورٹ جارى کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سے مزيد 73 اموات ہوئیں،جس کے بعد 14 جون سے اب تک مجموعی طور پر 903 افراد جان کى بازى ہار گئے۔

سب سے زیادہ سندھ میں 293، بلوچستان میں 230، خیبرپختونخوا میں 169، پنجاب میں 164، آزاد کشمیر میں 37 اور گلگت بلتستان میں 9 اموات رپورٹ ہوئیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 386 مرد ،191 خواتين جبکہ 326بچے شامل ہیں جبکہ 24گھنٹوں میں مزيد 55 افراد زخمى ہوئے ۔

رپورٹ میں کل زخمى ہونے والے افراد کی تعداد 1293 بتائی گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 72 ہزار 340 گھر تباہ ہوئے ،جس کے بعد 14 جون سے اب تک ایک لاکھ 97 ہزار 182گھر تباہ ہوئے جبکہ 2 لاکھ 98 ہزار 077 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ۔

ملک بھر میں 7لاکھ سے زائد مويشيوں اور 130 پلوں کو نقصان ہوا جبکہ حاليہ بارشوں میں ملک بھر میں 3037 کلو ميٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے ۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet