بی جے پی کے رہنما کے گستاخانہ بیان پر بھارتی شہر حیدرآباد میں مظاہرے

رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ
بھارتی حکمراں جماعت بھارتیا جنتا پارٹی(بی جے پی) کےایک اور رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کے گستاخانہ بیان پر بھارتی شہر حیدرآباد میں مسلمانوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلمانوں کے احتجاج پر مقدمہ درج کر کے راجا سنگھ کو گرفتار کیا گیا لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی حیدرآباد کی عدالت نے راجا سنگھ کو ضمانت پر رہا کر دیا۔

بی جے پی رکن راجا سنگھ کی رہائی کی خبر پر شہرمیں شدید کشیدگی پھیل گئی اور احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے، شہر بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

بھارتی پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں نظربند کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پیر کو بی جے پی رکن ٹی راجا سنگھ کی گستاخانہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، بی جے پی نے گستاخانہ بیان پر گزشتہ روز راجا سنگھ کی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی۔

کچھ عرصے قبل بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے بھی ایک ٹی وی پروگرام میں گستاخانہ بیان دیا تھا جس کے بعد بھارت بھر میں زبردست مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet