منگل سے سندھ اور بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

بارش
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

منگل کو شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 اور 24 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد،دادو اور سکھر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

24 اگست کے دوران قلعہ سیف اللہ ، لورالائی ، بارکھان، کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان، قلات،خضدار، لسبیلا اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران محتاط رہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet