ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کی تیر اندازی کے مقابلوں میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت
سندھ آرچری ایسوسی ایشن کی جانب سے چمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا

افتخار سید اکیڈمی کی طرح دیگر گراؤنڈز آباد کرنا چاہتے ہیں، رحمت اللہ شیخ
اسپورٹس سرگرمیاں بڑھانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، رحمت اللہ شیخ
افتخار سید اور ان کی ٹیم کھیلوں کے فروغ کیلئے نمایاں کام کر رہے ہیں، رحمت اللہ شیخ

ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کو مقام دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے، رحمت اللہ شیخ
کراچی(پ ر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ اسپورٹس سرگرمیاں بڑھانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، اولمپئین افتخار سید اور ان کی ٹیم کھیلوں کے فروغ کیلئے نمایاں کام کر رہے ہیں.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈ ای، امتیاز بھٹو کے ہمراہ افتخار سید اکیڈمی گلشن اقبال میں سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہونے والی چمپئین شپ میں بطور مہمان خصوصی

شرکت کرنے کے دوران کیا.
انہوں نے کہا کہ افتخار سید اکیڈمی کی طرز پر دیگر گراؤنڈز بھی آباد کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں، ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کو سابقہ مقام پر بحال کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں.
اس موقع پر اولمپئین افتخار سید، جاوید علی ودیگر نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کی اسپورٹس کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور بتایا کہ آرچری چمپئین شپ میں 30 مردو خواتین نے شرکت کی ہے یہ ٹورنامنٹ اپنی طرز کے بہترین ٹورنامنٹ میں سے ایک ہے.

ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ، ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ افتخار سید اکیڈمی کی جانب سے انہیں یادگاری شیلڈ اور روایتی سندھی اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کئے گئے.



